3 اکتوبر 2011 - 20:30

ہزارہ قوم کی نسل کشی کے دوران سفاک دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ، غریب شیعہ سبزی فروش شہیدوں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کی فضا میں ہزارہ ٹائوں کر قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، شہداء کی نماز جنازہ جنازہ ممتاز عالم دین علام جمعہ اسدی کی اقتداء میں ادا کئی ، نماز جنازہ کے دوران کئی رقت آمیزمناظر سامنے آئے ۔

ابنا: جب ایک درجن سے زائد جنازے ایک ساتھ ہزارہ ٹائوں کے قبرستان پہنچے تو ہر طرف کہرام مچ گیا ، ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار نظر آ رہا تھا، شہداء کے جنازہ کے جلوس کے دوران سینکڑوں افراد نے حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور دہشت گردی کی اس سنگین واردات کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی بر طرفی اور کوئٹہ کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید یوسف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر اعلاج سانحہ اختر آباد کے زخمیوں کی عیادت کی ۔اور انکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ سید یوسف شاہ کے مطابق ہسپتال میں زیر اعلاج چھ میں سے تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔........../169